جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے زیرِاہتمام کانووکیشن سے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین کا خطاب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے کانووکیشن 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن محض اسناد کی تقسیم نہیں بلکہ طلبہ و طالبات کے علمی و عملی سفر کے نئے مرحلے کا آغاز ہے۔
انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے علم کو ذاتی کامیابی تک محدود رکھنے کے بجائے امت، ملک، معاشرے اور انسانیت کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں۔ حقیقی کامیابی کا معیار یہ نہیں کہ طالب علم نے کتنا یاد کیا، بلکہ یہ ہے کہ اس نے کیا سیکھا، کیا سمجھا اور حاصل کردہ علم کو عملی زندگی میں کس طرح استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا حقیقی مقصد ذہن کو معلومات سے بھرنا نہیں بلکہ انسان کے کردار، اخلاق اور شخصیت میں حکمت، تواضع اور عمل کے آثار پیدا کرنا ہے۔ علم استاد کے ادب، فہم، تفکر، تدبر اور مسلسل علمی وابستگی کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ حقیقی عالم وہ ہے جس کے علم کی روشنی اس کے کردار، معاملات اور معاشرتی رویّوں میں نمایاں ہو۔



































تبصرہ