چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی حاجی محمد رفیق مرحوم کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محترم حاجی محمد رفیق مرحوم کے انتقال پر ان کے گھر آمد کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کی بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان محمد عاصم رفیق (ڈپٹی ڈائریکٹر، ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ)، محمد قاسم رفیق اور محمد قدیر رفیق سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ حفیظ الرحمن خان، محمد حسیب، حاجی خالد محمود، حافظ عبدالرحمٰن، ظفر اقبال قادری اور قاضی فیض الاسلام بھی موجود تھے۔





















تبصرہ