ثاقب بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اِظہارِ تعزیت

مورخہ: 30 اگست 2026ء

چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نمازِ جنازہ کی امامت کروائی

Dr Hasan Qadri Saqib Bhatti Mother Funeral Prayer 2026

لاہور: بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری ثاقب بھٹی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال اہلِ خانہ کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے، جس سے وہ ایک شفیق بزرگ، محبت کرنے والی والدہ اور مخلص سرپرست کی شفقت سے محروم ہو گئے ہیں۔ شیخ الاسلام نے سوگوار خاندان، بالخصوص ثاقب بھٹی، سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور تمام اہلِ خانہ کو اس عظیم صدمے کو صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پنجاب سوسائٹی لاہور کی خاتم النبیین مسجد میں مرحومہ کی نمازِ جنازہ کی امامت کروائی۔ انہوں نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کی، اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ نمازِ جنازہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی قائدین، رہنماؤں، کارکنان، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ اور دیگر رہنماؤں نے بھی ثاقب بھٹی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، بلندیٔ درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Dr Hasan Qadri Saqib Bhatti Mother Funeral Prayer 2026

Dr Hasan Qadri Saqib Bhatti Mother Funeral Prayer 2026

Dr Hasan Qadri Saqib Bhatti Mother Funeral Prayer 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top