نیپال میں تباہ کن سیلاب اور جانی نقصانات پر پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری کااظہار افسوس
قدرتی آفات سے کسی حکومت کا تنہا نمٹنا آسان نہیں ہوتا: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
لاہور (28 اگست 2026ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نیپال میں تباہ کن سیلاب کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں، قدرتی آفات سے کسی بھی حکومت کا تنہا نمٹنا آسان نہیں ہوتا، ایسی آفات اور ہنگامی صورتحال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور عوامی خدمت کا انفراسٹرکچر بھی پوری طرح فعال نہیں رہ پاتا۔ بین الاقوامی امدادی تنظیمات حکومت نیپال کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مدد دیں، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران سب سے زیادہ تکلیف دہ صورت حال کا سامنا بے گھر ہونے والے خاندانوں کو کرنا پڑتا ہے، بھوک اور بیماری قدرتی آفات کے مضمرات کو بڑھا دیتی ہے، اس ضمن میں تیار خوراک، حفاظتی خیموں اور بروقت طبی امداد کی فراہمی سے انسانی تکالیف کو کم سے کم سطح پر لانے میں مدد ملتی ہے۔


















تبصرہ