روس: بین المذاہب کانفرنس برائے فلاح و بہبود میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی پاکستان کی نمائندگی

Prof Dr Hussain Mohi ud Din Qadri Interreligious Charity Conference Moscow 2026

روس میں فلاح و بہبود کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی بین المذاہب کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں منتخب روسی تنظیموں کے سربراہان و سینئر عہدیداران، حکومتی نمائندگان اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور یونیسکو چیئر برائے امن تعلیم و بین الثقافتی مکالمہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بین المذاہب ہم آہنگی اور فلاحی خدمات و اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے معاشرے میں ہمدردی، سماجی بہبود، باہمی احترام اور مختلف برادریوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی و بین المذاہب اقدامات اور خدمات کو سراہا۔ کانفرنس کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور روس میں شریک مختلف تنظیموں کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Prof Dr Hussain Mohi ud Din Qadri Interreligious Charity Conference Moscow 2026

Prof Dr Hussain Mohi ud Din Qadri Interreligious Charity Conference Moscow 2026

Prof Dr Hussain Mohi ud Din Qadri Interreligious Charity Conference Moscow 2026

Prof Dr Hussain Mohi ud Din Qadri Interreligious Charity Conference Moscow 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top