پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرِصدارت مرکزِ علم کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

گھروں کو مرکزِ علم بنا کر معاشرے میں فکری و اخلاقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

لاہور: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامر برکاتہم العالیہ کے 25 ہزار گھروں کو مرکز علم بنانے کے ویثزن اور ہدف کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظمین اعلیٰ ،شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اگر ہم معاشرے میں علم، شعور، برداشت اور امن کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو ہمیں معاشرے کی بنیادی اکائی گھروں کو مرکز علم بنانا ہوگا انسان کی پہلی درس گاہ اس کا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی حقیقی ترقی صرف بلند عمارتوں، جدید سڑکوں اور مادی وسائل سے نہیں ہوتی بلکہ باشعور، باکردار اور ذمہ دار انسان ان کی اصل قوت ہوتے ہیں۔ جس معاشرے میں کتاب، تحقیق، مکالمے اور سوال کی حوصلہ افزائی کی جائے وہاں انتہا پسندی، عدم برداشت، جہالت اور تشدد کے رجحانات خودبخود کم ہونے لگتے ہیں۔ علم انسان کو اختلاف کے آداب سکھاتا، دوسروں کے حقوق کا شعور دیتا اور مسائل کو جذبات کے بجائے حکمت و بصیرت سے حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ 25 ہزار گھروں کو مراکزِ علم بنانے کا مقصد محض کتابیں گھروں تک پہنچانا نہیں بلکہ ایسا فکری و تربیتی ماحول پیدا کرنا ہے جہاں والدین اور بچے مل بیٹھ کر مطالعہ کریں، قرآن و سنت کی تعلیمات کو سمجھیں، اخلاقی اقدار پر گفتگو کریں اور اپنے علم کو عملی کردار میں ڈھالیں۔ جب گھر میں علم، دلیل، احترام اور حسنِ اخلاق کی گفتگو ہوگی تو اس کے مثبت اثرات خاندان سے نکل کر گلی، محلے، تعلیمی ادارے اور پورے معاشرے تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج خاندان کو فکری انتشار، ڈیجیٹل یلغار، عدم برداشت اور اخلاقی کمزوری جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان حالات میں گھروں کو علم و تربیت کے مراکز بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ والدین کی ذمہ داری صرف بچوں کی مادی ضروریات پوری کرنا نہیں بلکہ ان کی فکری، روحانی اور اخلاقی تربیت بھی ہے۔ باشعور والدین ہی ایسی نسل تیار کر سکتے ہیں جو نفرت کے بجائے محبت، تصادم کے بجائے مکالمے اور انتشار کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرے۔

اجلاس میں ڈاکٹر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، کرنل ر خالد جاوید ،عبدالستار منہاجین، لبنیٰ مشتاق، عائشہ مبشر، رانا وحید شہزاد، فرحان عزیز شیخ، میاں عبدالقادر، سردار عمر دراز خاں نے شرکت کی۔

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

Prof Dr Hassan Qadri Knowledg Centers 25000 Homes 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top