اسیران کے ورثا کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے انصاف کی فراہمی کی استدعا

جھوٹے مقدمات کا شکار کارکنان کی ڈاکٹر محمد رفیق نجم سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات

Model-Town Affected Workers Meeting with MQI Leadership 2026

لاہور (01اکتوبر2026) سانحہ ماڈل ٹاؤن اور اسیران کے ورثاء نے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم سے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمیوں اور شہداء کے ورثاء کو انصاف سے محروم رکھنے اور ان کی آواز دبانے کے لیے سینکڑوں کارکنان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں پابندِ سلاسل کیا گیا۔ متعدد کارکنان کو بعد ازاں ضمانت پر رہائی مل گئی، تاہم ان مقدمات کے خاتمے کے لیے قانونی چارہ جوئی تاحال جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین اور کارکنان طویل عرصے سے مقدمات کی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر قانونی معاونت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ورثاء نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے انصاف کی فراہمی اور زیرِ سماعت مقدمات میں قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق کارروائی کی استدعا کی۔ ورثاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ تاحال اسیرانِ انقلاب اور مبینہ انتقامی کارروائیوں کا شکار کارکنان کی قانونی معاونت کر رہے ہیں اوران کے مقدمات کی اعلیٰ عدالتوں میں ملک کے ماہر وکلاء کے ذریعے پیروی جاری ہے۔اسیران کے اہلِ خانہ نے ملاقات میں اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں محمد طیب ضیاء، علامہ عبدالحی علوی، شوکت علی مصطفوی بھی شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top