لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ کی ملاقات

لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے معروف اسلامی اسکالر، مؤرخ، کمیونٹی لیڈر اور سیکرٹری جنرل فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ (FCNA) ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ نے ان کی رہائش گاہ القادریہ، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ کی لاہور آمد پر خیرمقدم کیا اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات اور عالمی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور اپنی تصنیف کردہ کتب ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ کو بطور تحفہ پیش کیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و دینی خدمات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے عالمی نیٹ ورک کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بالخصوص عالمِ مغرب میں اسلام کے حقیقی تشخص کے دفاع، اسلامی تعلیمات کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق رانا، کرنل (ر) خالد جاوید اور قاضی فیض الاسلام بھی موجود تھے۔






















تبصرہ