پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا بزمِ قادریہ کے زیرِاہتمام منعقدہ بڑی گیارہویں شریف کی محفل سے خصوصی خطاب

سیّدنا غوث الاعظمؓ نے تصوف کو شریعت، تزکیۂ نفس اور منظم تربیت سے مربوط کیا: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr Hussain Qadri Lecture Bari Gyarween Sharif 2026

لاہور: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بزمِ قادریہ کے زیرِاہتمام مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقدہ محفلِ بڑی گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غوث الاعظمؓ حضرت سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کی عظمت کا نمایاں پہلو آپ کی علمی، تجدیدی اور تربیتی خدمات ہیں۔ آپ نے تصوف کو علمِ شریعت، تزکیۂ نفس، اصلاحِ اخلاق اور منظم تربیت سے مربوط کیا۔ حقیقی روحانیت ایمان، اخلاص، تقویٰ اور شریعت کی پابندی سے عبارت ہے۔

انہوں نے تصوف کی علمی بنیادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تصورِ ولایت کی بنیاد ایمان اور تقویٰ ہے، جبکہ صالحین کی صحبت، ذکرِ الٰہی، فرائض کی ادائیگی اور کردار کی اصلاح روحانی تربیت کے بنیادی تقاضے ہیں۔ حدیثِ قدسی اور حدیثِ جبرائیل کی روشنی میں مقامِ احسان کی اہمیت واضح ہوتی ہے، جس کا مقصد عبادت میں اخلاص اور اللہ تعالیٰ کی حضوری کا شعور پیدا کرنا ہے۔ تصوف شریعت سے الگ کوئی راستہ نہیں، بلکہ باطن کی پاکیزگی اور عملی زندگی کی اصلاح کا نام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت سیّدنا غوث الاعظمؓ نے علمِ دین، فقہی رہنمائی، تدریس، وعظ و نصیحت اور روحانی تربیت کے ذریعے علم، عبادت اور اصلاحِ معاشرہ کو یکجا کیا۔ آپ کی تعلیمات کو آپ کے شاگردوں، صاحبزادگان اور خلفاء نے مختلف خطوں تک پہنچایا، جبکہ مجدد الف ثانیؒ، شیخ شہاب الدین عمر سہروردیؒ اور خواجہ معین الدین چشتیؒ جیسے اکابرِ تصوف کے تذکروں سے اسلامی روحانی روایت کی وسعت اجاگر ہوتی ہے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ اور تحریک منہاج القرآن کی علمی و تربیتی خدمات کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے تعلیمی ادارے، جامعات اور تربیتی مراکز علومِ قرآن و حدیث کے فروغ، تزکیۂ نفس اور اصلاحِ اخلاق کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت غوث الاعظمؓ کی تعلیمات سے حقیقی وابستگی کا تقاضا ہے کہ انسان شریعت کی پابندی، رزقِ حلال، عبادات، حقوق العباد اور حسنِ اخلاق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ تصوف کا اصل مقصد انسان کی فکر، کردار اور عملی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کرنا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمّد ممتاز الحسن باروی نے مقابلہ حسنِ تقریر میں پوزیشن ہولڈرز (احمد محی الدین اول، بلال احمد رضا دوم اور سید احمد نثار سوئم) میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، حاجی عبد الغفور، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، محمد جواد حامد، کرنل (ر) خالد جاوید، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول قادری، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، الحاج محمد سلیم قادری، صوفی مقصود احمد قادری، اقبال مصطفوی، حاجی محمد الیاس قادری، شیخ آفتاب احمد قادری، ونگ کمانڈر ر محمد غفار، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری، چوہدری شبیر احمد، رانا وحید شہزاد قادری، اسامہ مشتاق اعوان، لبنیٰ مشتاق، عائشہ مبشر، حافظہ سحر عنبرین، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (ماڈل ٹاؤن و ٹاؤن شپ)، منہاج کالج برائے خواتین کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top