پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

حقیقی کامیابی رضائے الٰہی، اصلاحِ اعمال، حسنِ اخلاق اور خدمتِ انسانیّت میں ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr Hussain Qadri Friday Prayer Gathering Oct 2026

لاہور: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی کامیابی رضائے الٰہی، اصلاحِ اعمال، حسنِ اخلاق اور خدمتِ انسانیّت میں ہے۔ انسان کو روزانہ اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی، صلاحیتوں اور وقت کو کس مقصد کے لیے صرف کر رہا ہے اور آخرت کے لیے کیا تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیت کی درستگی ہر عمل کی بنیاد ہے۔ تعلیم، کاروبار، ملازمت اور دینی و سماجی خدمات کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی بھلائی کے لیے انجام دیا جائے تو زندگی بامقصد بن جاتی ہے۔ علم کی حقیقی برکت بھی اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب اسے کردار سازی، اصلاحِ معاشرہ اور فلاحِ انسانیت کے لیے استعمال کیا جائے، نہ کہ محض مال، منصب اور نمودونمائش کے حصول کے لیے استعمال میں لایا جائے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ فرائض و واجبات کی ادائیگی بندۂ مومن کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ نوافل قربِ الٰہی کا ذریعہ ہیں۔ والدین کے حقوق، بچوں کی تعلیم و تربیت اور پیشہ ورانہ و معاشرتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ نمازِ فجر، ذکرِ الٰہی، صفائی، وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کو معمولِ زندگی بنانا چاہیے۔

انہوں نے نوجوان نسل کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی صلاحیتوں کو علم، کردار سازی اور مثبت معاشرتی سرگرمیوں کے لیے بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلسل خود احتسابی اور عملی کوشش سے اچھی عادات اپنائی اور بری عادات ترک کی جا سکتی ہیں۔ انسان کو جھوٹ، غیبت، وعدہ خلافی، بدزبانی اور دوسروں کی تحقیر سے اجتناب کرتے ہوئے اختلافِ رائے میں شائستگی اور احترام کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اپنی گفتگو کے اختتام پر شرکاء پر زور دیا کہ دن بھر کے اعمال کا جائزہ لینا، غلطیوں پر توبہ کرنا اور لوگوں کے حقوق ادا کرنا اصلاحِ نفس کے اہم تقاضے ہیں۔ تحریکِ منہاج القرآن کا پیغام علم، اخلاقی تربیت، مقصدیت اور خدمتِ انسانیت کو فروغ دینا ہے تاکہ افراد اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور معاشرے کی بھلائی کے لیے وقف کر سکیں۔

جمعۃ المبارک کے اجتماع میں قائدین تحریک منہاج القرآن، اندرون و بیرونِ ملک سے تشریف لائے وفود، گوشہ نشینان سمیت شہر بھر سے بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ اختتام پر ملک و ملّت کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top