تحریک منہاج القرآن کے 46ویں یومِ تاسیس پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد
تحریک منہاج القرآن کے 46ویں یومِ تاسیس پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکبادمنہاج القرآن دنیا بھر میں امن کی مستند آواز ہے: بلاول بھٹو زرداری
46ویں یوم تاسیس پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر پنجاب کے پیغامات
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ امین شہیدی و دیگرکی مبارکباد

لاہور (17 اکتوبر 2026ء) تحریک منہاج القرآن کے46 ویں یوم تاسیس پر قومی، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنمائوں نے اپنے پیغامات بھجوائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں امن کی مستند آواز ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام کی روشن تصویر پیش کی، میری والدہ شہید بے نظیر بھٹو بھی منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سرپرستی میں ادارہ منہاج القرآن نے اپنا ایک باوقار علمی تشخص قائم کیا، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ تعلیم و تحقیق کے میدان میں ڈاکٹر طاہر القادری کے ادارہ منہاج القرآن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ اتحاد امت کےلئے ادارہ منہاج القرآن کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے تحریری پیغام میں کہاکہ منہاج القرآن دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یوم تاسیس پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے رفقائے کار کو مبارکباد دی۔ علامہ امین شہیدی نے اپنے پیغام میں کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کا ادارہ منہاج القرآن دلوں کو جوڑنے کی تحریک ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ منہاج القرآن کی تعلیمی اور دینی خدمات کا معترف ہوں۔ سینیٹر کامل علی آغا، سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، سابق وزیر تعلیم جی بی غلام شہزاد آغا، قمر الزمان کائرہ،جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، مجیب الرحمن شامی، اوریا مقبول جان، پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، ابرار الحق نے بھی یوم تاسیس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے پاک دینی، اصلاحی و فلاحی تحریک کھڑی کرنے اور اس کا انفراسٹرکچر کامیابی کے ساتھ دنیا بھر میں قائم کرنےپر مبارکباد دی۔




























تبصرہ