منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام 9ویں عالمی ریلیجنز کانفرنس کا انعقاد

مذاہب انسانیت کی مدد کرنا سکھاتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
منہاج یونیورسٹی لاہور بین المذاہب رواداری کا سب سے بڑا مرکزبن چکی ہے
ورلڈ ریلیجنز کانفرنس سے ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر ہرمن ربوخ، ڈاکٹر خرم شہزاد کا اظہار خیال

 International Conference on World Religions (ICWR) 2026

لاہور(24 اکتوبر 2026) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام 9ویں عالمی ریلیجنز کانفرنس کے پہلے روز اپنے مرکزی خطاب میں بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ مذہبی ذمہ داری یکجہتی اور عملی اقدام کے ذریعے زخم خوردہ دنیا کو مسیحائی کی ضرورت ہے۔ بین المذاہب رواداری اور مکالمہ کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں 1998ء میں رکھ دی گئی تھی اب اس ویژن کو منہاج یونیورسٹی لاہور لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور گزشتہ ایک دہائی سے مذہبی رواداری کے موضوع پر کانفرنسز منعقد کررہی ہے۔ یہ ورلڈ ریلجن پاکستان کی سب سے بڑی کانفرنس بن چکی ہے، اس کانفرنس میں دنیا کی اکیڈمک اور مذہبی لیڈر شپ شریک ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاہب دکھی انسانیت کی مدد کرنا سکھاتے ہیں، یتیموں اور کمزوروں کی مدد کرنے والا اسلام انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتا، منہاج یونیورسٹی کا پلیٹ فارم بین المذاہب رواداری کا مرکزی سٹیج بن چکا ہے، مذاہب عالم کے سکالرز اور نمائندوں پر مشتمل یہ 9ویں کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ آج دنیا کو مذہبی رواداری اور ایک سنجیدہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے جس پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن کا حقیقی گہوارہ بنایا جا سکے، کانفرنس کے پہلے روز وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ہرمن ربوخ، ڈاکٹر خرم شہزاد نے اظہار خیال کیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے ساتھ ہوا بعدازاں عیسائی، ہندو، سکھ اور بدھسٹ راہنماؤں نے اپنی اپنی مذہبی کتابوں کی آیات پیش کیں، کانفرنس کے جملہ شرکاء نے احتراماً کھڑے ہو کر پاکستان کا قومی ترانہ سنا۔ بین الاقوامی سکالرز نے پینل ڈسکشنز میں طلبا و طالبات کے مذہبی رواداری اور انتہا پسندی کے خاتمے کے ضمن میں سوالات کئے۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج یونیورسٹی لاہور سہیل احمد رضا نے استقبالیہ کلمات میں ملکی و غیر ملکی راہنماؤں کو خوش آمدید کہا، ایگزیکٹو سیکرٹری پریسبیٹرین چرچ آف پاکستان ڈاکٹر مجید ایبل، نیوزی لینڈ کونسل آف سکھ افیئرز سردار وکرم سنگھ سیواج کو لائیو اچیومنٹ ایوارڈز دئیے گئے۔ کانفرنس میں سکول آف پیس اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم اسٹڈیز کے سابق طالب علم ملک عامر اقبال اعوان نے ”عقیدت کے سائے“ اور ”کھوئے ہوئے ورثے کی بازگشت: لاہور میں سکھ ورثہ“ کے موضوعات پر اپنی تصانیف کی پریزنٹیشن پیش کی۔

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

day 1 ICWR by MUL 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top