منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام 12 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

10 مسلم اور 2 مسیحی جوڑوں کی رخصتی ،نو بیاہتا جوڑوں کو5 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان دیا گیا
مستحق خاندانوں کی معاونت معاشرتی ذمہ داری ہے: خرم نواز گنڈاپور
اجتماعی شادیاں اخوت اور بین المذاہب رواداری کا پیغام ہیں: اشتیاق حنیف مغل
دکھی انسانیت کی خدمت منہاج ویلفیئر کا مشن ہے: شہباز گورائیہ، منیر مغل و دیگر کا خطاب

MWF 12 Needy Couples   Marriages 2026

لاہور (28 اکتوبر 2026) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام 12 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 10 مسلم اور 2 مسیحی جوڑے شامل تھے۔ تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں کی رخصتی کی گئی اور انہیں نئی زندگی کے آغاز کے لیے 5 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اورڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اشتیاق حنیف مغل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مستحق خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونا اور ان کی مشکلات کم کرنا خدمتِ انسانیت کا اہم تقاضا ہے۔ اجتماعی شادیوں جیسے فلاحی اقدامات سے والدین کو شادی کے اخراجات میں ریلیف ملتا ہے اور نئے جوڑوں کو باوقار انداز میں ازدواجی زندگی شروع کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ مستحق و ضرورت مند خاندانوں کی معاونت کے لیے آگے آئیں اور فلاحی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں۔

خرم نوازگنڈاپور نے اجتماعی شادیوں میں شریک جوڑوں کو منہاج القرآن کے بیٹے اور بیٹیاں قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن انسانیت کی خدمت کیلئے بلا رنگ و نسل اور مذہب اپنا دینی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے تقریب میں شریک سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاحِ عامہ کے شعبوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ مستحق خاندانوں کی معاونت، ضرورت مند افراد کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی، علاج معالجے میں مدد اور اجتماعی شادیوں جیسے اقدامات منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت، محروم طبقات کی داد رسی اور ضرورت مند افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم اور مسیحی جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد مذہبی رواداری اورباہمی احترام کے فروغ کا عملی اظہار ہے۔ ایسے اقدامات معاشرے میں اخوت، ہمدردی اور انسان دوستی کے جذبات کو مضبوط بناتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن بدوملہی شہباز گورائیہ، کورڈینیٹر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن بدوملہی منیر مغل نے اپنے خطابات میں کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بدوملہی گزشتہ 15 برسوں میں 100 سے زائد مستحق خاندانوں کی شادیوں کا اہتمام کر چکی ہے۔ یہ سلسلہ مستحق خاندانوں کی معاونت اور خدمتِ خلق کے لیے تحریک منہاج القرآن کی مسلسل کاوشوں کا مظہر ہے۔ اجتماعی شادیوں کے ذریعے نہ صرف ضرورت مند والدین کو مالی سہارا ملتا ہے بلکہ نئے جوڑوں کو گھریلو ضروریات کی فراہمی سے اپنی نئی زندگی شروع کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top