لاہور: عرفان القرآن ٹریننگ کورس برائے معلمین

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام ہفت روزہ عرفان القرآن ٹریننگ کورس برائے معلمین 18 سے 24 اکتوبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ اس کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں کیا گیا۔ کورس میں ملک بھر سے ایم اے اسلامیات، ایم اے عربی اور درس نظامی کی ڈگری رکھنے والے منتخب 60 اساتذہ کرام و معلمین نے شرکت کی۔ ان معلمین کا انتخاب شہر اعتکاف 2008ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔

ناظم عرفان القرآن کورس میاں عبدالقادر کی سرپرستی میں اس کورس میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی اور سید منور علی شاہ کاظمی انسٹرکٹر تھے۔ کورس میں مرکزی قائدین کے خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے "تحریک منہاج القرآن کا ماضی،حال اور مستقبل"، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے "انقلاب کے لیے افراد کا سمندر اور معلمین کا کردار"، ناظم دعوت رانا محمد ادریس نے "خدمت دین کی توفیق، عرفان القرآن کورس کا فروغ کیسے" اور حلقہ عرفان القرآن کے ناظم میاں عبدالقادر نے "عرفان القرآن کورس میں تحریکی و تنظیمی نتائج کا حصول کیسے ممکن؟" کے موضوع پر شرکاء کو لیچکرز دیئے۔

24 اکتوبر کو عرفان القرآن کورس کا اختتامی لیکچرز ہوا جس کے بعد اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ مسکین فیض الرحمن درانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نظامت دعوت کی اس کاوش کو سراہا۔ انہوں نے اس کیمپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ وسیع پیمانے پر اس کے انعقاد پر زور دیا۔ انہوں نے اس کیمپ کے انعقاد پر نظامت دعوت اور معزز اساتزہ کرام کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

کیمپ کے اختتامی روز تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ آخر میں مسکین فیض الرحمن درانی کی اختتامی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top