منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام کا خط پہنچایا

بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ بلال مصطفوی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم ریئسانی سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خط اور زلزلہ زدگان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ مرکزی نظامت میڈیا کو بلوچستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وفد نے امدادی سامان D.C.O زیارت حاجی سہیل احمد کے سپرد کیا۔ اس موقع پر وفد کے دیگر ممبران امجد جٹ، توقیر  اعوان، عبادالرسول سندھو، ظہیر گجر، حفیظ اللہ بلوچ اور امیر تحریک صاحبزادہ فیض اللہ جان حسنی بھی موجود تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے آئی جی بلوچستان آصف نواز D.P.O زیارت طاہر کانسی اور چیف ریلیف کمیشنر بلوچستان ہمایوں عزیز کرد سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے بجھوائے گئے امدادی سامان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے قاضی کچھ، شہباز کچھ، کوز کچھ، لوڑ کچھ، وام کچھ اور زرند کے علاقوں میں متاثرین زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ متاثرین زلزلہ کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مین کیمپ وام کچھ میں ہے جبکہ دوسرا کیمپ کو اس کچھ میں لگایا گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top