تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار مثالی تھا تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں ہوں گی : فاطمہ مشہدی

خواتین حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے نقش قدم پر چل کرحسینیت کے شعور کو اگلی نسلوں میں منتقل کریں۔
اسلامی ممالک اسرائیل کے خلاف بھرپور سفارتی مہم کا آغاز کرکے دنیا کے سامنے اس کا بھیانک چہرہ بے نقاب کریں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوئی جس میں صدر فاطمہ مشہدی، ناظمہ سمیرا رفاقت، رافعہ علی، فریدہ سجاد، عائشہ شبیر اور دیگر مرکزی و صوبائی عہدیدران اور خواتین ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی بربریت کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کو لگام دینے کیلئے عالمی ادارے اور بڑی طاقتیں اپنے دہرے معیار کو ختم کریں اور اسلامی ممالک اسرائیل کے خلاف بھرپور سفارتی مہم کا آغاز کرکے دنیا کے سامنے اس کا بھیانک اور مکروہ چہرہ بے نقاب کریں۔ اس موقع پر پاکستان میں استحصال زدہ محکوم طبقات کو زندگی کی حقیقی خوشیاں لوٹانے اور مصطفوی انقلاب کیلئے قربانی اور جدوجہد کا تجدید عہد کیا گیا۔ خواتین قائدین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے تحریک پاکستان میں جو تاریخی کردار ادا کیا تھا تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں ہوں گی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ شیخ لاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کی بیخ کنی اور اگلی نسلوں تک اسلام کے امن و محبت کے عظیم پیغام کو پہنچانے میں عظیم کردار ادا کررہی ہے۔ منہاج القران ویمن لیگ کی جدوجہد کے 20سا ل قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کیے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر خواتین نے عہد کیا کہ وہ حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک ایسی ماں، بہن اور بیٹی بنیں گی جوحسینیت کا شعور اگلی نسلوں میں منتقل کرکے عالم اسلام کو عروج و تمکنت دینے کا باعث ہوں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top