منہاج یورپین کونسل کا اجلاس17 جنوری بروز ہفتہ کو بارسلونا، سپین میں ہو گا : نوید احمد اندلسی

منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس 17 جنوری بروز ہفتہ کو سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہو گا جس میں منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی ملکی تنظیمات کے صدور و سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں منہاج القرآن کی یورپی تنظیمات کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال کے منصوبہ جات کے لیے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے نائب ناظم نشرو اشاعت نوید احمد اندلسی سے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں منہاج القرآن کے تحت ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس برائے سال 2009 اور یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش پر گفت و شنید کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین کے آئندہ سال میں دورہ یورپ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ سال 2009 میں مئی اور جون کے مہینوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ کا تنظیمی دورہ کریں گی۔

یاد رہے کہ منہاج یورپین کونسل کا بارسلونا سپین میں یہ پہلا اجلاس ہو گا، اس میٹنگ میں منہاج یورپین کونسل کے تمام اراکینِ مجلسِ عاملہ شرکت کریں گے جن میں سرپرست حاجی محمد گلزار (فرانس)، امیر علامہ حسن میر قادری (ناروے)، صدر سید ارشد حسین شاہ (اٹلی)، سیکریٹری جنرل علامہ محمدا قبال اعظم (فرانس)، سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری (فرانس)، سینئر نائب صدرچوہدری محمد سرور (ڈنمارک)، سینئر نائب صدر محمد افضل انصاری (ناروے)، ناظم ویلفیئر ڈاکٹر عابد عزیز (ہالینڈ)، ناظم میڈیا مقصود اکرام (جرمنی)، نائب ناظم نشرو اشاعت نوید احمد اندلسی(سپین) شامل ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top