صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب 'بجلی کا بحران اور اس کا حل' شائع ہو گئ ہے : ایم ایس پاکستانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب "بجلی کا بحران اور اس کا حل" شائع ہو گئی ہے۔ یہ آپ کی پانچویں تصنیف ہے۔ اس سے قبل شعری مجموعہ (نقش اول)، سمیت ملکی و بین الاقومی معیشت پر چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ تازہ تصنیف میں صاحبزادہ حسین محی الدین نے ستمبر، اکتوبر 2008ء میں ملک میں لوڈ شیڈنگ کے بدترین بحران کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ پیش کرتے ہوئے، ملکی معیشت اور بجلی بحران کو ختم کرنے کا حل پیش کیا ہے۔ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصہ میں لوڈ شیڈنگ کے عوامل، اسباب، صورتحال، حقائق اور لوڈ شیڈنگ پر حکومتی مؤقف کو پیش کیا گیا ہے۔ دوسرے حصہ میں لوڈ شیڈنگ سے ملکی معیشت کو ہونے والا نقصان، قومی معیشت اور صنعتی صورتحال کو پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کے تیسرے اور آخری حصہ میں لوڈ شیڈنگ بحران کو ختم کرنے کا حل بتایا گیا ہے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے لوڈ شیڈنگ کا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے ملکر مشترکہ طور پر بجلی پیدا کر سکتا ہے جس کے لیے انہوں نے طویل المدتی اور قلیل مدتی پالیسیوں کو ٹھوس لائحہ عمل کے ساتھ پیش کیا ہے۔ ملک میں موجودہ بجلی کے بحران مین یہ کتاب عام آدمی کی دلچسپی کے علاوہ حکومتی معاشی ماہرین اور توانائی ایکسپرٹس کے لیے بھی اہم دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔
کتاب منہاج القرآن سیل سنٹر 365 ایم ماڈل ٹاون لاہور کے علاوہ ملک بھر میں دسیتاب ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top