غزہ کانفرنس میں شریک جماعتیں 5 فروری کو ’’یوم کشمیر و فلسطین‘‘ منائیں گی : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

حکومت متاثرین کے لیے غزہ فنڈ قائم کرے اور فلسطینی سفیر کو C-130 طیارہ فراہم کرے۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے غزہ کانفرنس میں شرکت کرنے والی جماعتوں اور انکے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی، مذہبی، فلاحی جماعتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی جماعتوں، تنظیموں اور مؤثر شخصیات کی طرف سے غزہ کانفرنس میں شرکت پاکستانی قوم کی طرف سے متاثرین غزہ کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی تھا۔ غزہ کانفرنس نے بھائی چارے اور یکجہتی کا عظیم پیغام دنیا کو پہنچایا اور اسرائیل کی بربریت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کو عالمی سطح پر محسوس کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کانفرنس میں شریک جماعتیں 11 نکاتی اعلامیہ کی روشنی میں 5 فروری کو یوم کشمیر و فلسطین منا کر کشمیری اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مطالبہ کیا کہ غزہ کے متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے حکومت غزہ فنڈ قائم کرے اور جمع شدہ امدادی سامان کو غزہ لے جانے کے لیے فلسطینی سفیر کو فوری طور پر C.130 طیارہ فراہم کیا جائے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تحریک منہاج القرآن کی اندرون و بیرون ملک تنظیمات کو ہدایات جاری کیں کہ وہ غزہ کے متاثرین کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز تر کریں تاکہ مصیبت میں پھنسے فلسطینی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top