منہاج یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول کا کبڈی اور فٹبال ٹورنامنٹ سے آغاز

رپورٹ : محمد نواز شریف

منہاج یونیورسٹی لاہور میں "منہاج سپورٹس" کے زیراہتمام عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سپورٹس فیسیٹول‘‘ مورخہ 23 فروری 2009ء کو شروع ہوا۔ سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ طور پر آغاز افتتاحی تقریب سے ہوا۔ اس افتتاحی تقریب کو منہاج یونیورسٹی کے مرکزی گراونڈ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ایس ایم شفیق اور مفتی عبدالقیوم خان مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اقبال مرتضیٰ حیدر، رانا محمد اکرم قادری، پروفیسر زاہد یوسف، غلام مجتبیٰ طاہر، صابر حسین نقشبندی، خالد سراج، عبدالوحید، پروفیسرسیدافتخارشاہ، منہاج سپورٹس کے صدرمحمد منیر حسین اور دیگر معزز اساتذہ کرام بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

افتتاحی تقریب کا آغازحافظ نوید الرحمان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد شعیب نے حاصل کی۔ فیسٹیول کی کھیلوں کا افتتاح کبڈی ٹورنامنٹ سے ہوا۔ کالج آف شریعہ کی انٹر اور ڈگری کلاسز کے درمیان کبڈی ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔ انٹر کلاسز کے کپتان احسن اشفاق اور ڈگری کلاسز کے کپتان سید افسر خان تھے۔ کبڈی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ڈگری کلاسز نے 10 پوائنٹس سے جیت لیا۔ پہلے روز کا دوسرا مقابلہ فٹبال ٹورنامنٹ تھا، فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلا کالج آف شریعہ کی انٹر اور ڈگری ٹیموں کے درمیان ہوا۔ یہ میچ ڈگری کی ٹیم نے 1-0 سے جیتا۔ انٹر کی ٹیم کی قیادت فہیم جیلانی نے کی جبکہ زاہد بشیر نے ڈگری کلاسز کی ٹیم کے کپتان تھے۔

10 روزہ سپورٹس فیسٹیول میں فٹبال، کرکٹ، ٹبیل ٹینس، ڈسکس تھرو، نیزہ بازی، رسہ کشی، گولہ تھرو، کراٹے، تائیکوانڈو، ہائی جمپ، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ کے علاوہ اتیھلکٹس کھیلیں بھی شامل ہیں۔ ایتھلیکٹس مقابلوں میں سو میٹر، دو سو میٹر، چار سو میٹر، اٹھ سو میٹر، پندرہ سو میٹر، 5 ہزار میٹر، چار سو ریلے ریس اور 8 سو میٹر ریلے ریس شامل ہیں۔ سپورٹس فیسٹیول کے پہلے روز حافظ عبداللطیف، اقصد شہزاد نے معاونت کی۔ 2 مارچ 2009ء کو سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب ہوگی۔ اس موقع پر فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top