منہاج یونیورسٹی کے فاضل ڈاکٹر محمد نواز الازہری کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد

مورخہ: 14 مارچ 2009ء
منہاج یونیورسٹی کے فاضل ڈاکٹر محمد نواز الازہری نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد سے "اللغة الانجليزية وأثرها علی اللغة العربية الاعلامية" "انگریزی زبان کے عربی میڈیا کی زبان پر اثرات" کے موضوع پر پی ایچ ڈی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس اعلیٰ تعلیمی اعزاز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ڈاکٹر محمد نواز الازہری کو مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، شیخ الغۃ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر، پروفیسر ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر علی اکبر الازہری، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، دیگر مرکزی قائدین، منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، جملہ منہاجینز، ملک اور بیرونِ ملک سے رفقا و وابستگان اور عہدیداران تحریک نے ڈاکٹر نواز الازہری کو اس کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو مزید ترقی عطا فرمائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top