منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام محفل میلاد

مورخہ: 19 مارچ 2009ء

ماہ رمضان کی آمد ہو یا ماہ ربیع الاول دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے مراکز کا رنگ دیدنی ہوتا ہے۔ محافل و ضیافت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے کا پہلا پروگرام فرانس کے مرکز سارمل میں ہوا جبکہ دوسرا فرانس کا سب سے بڑا میلاد پاک کا پروگرام مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکوہنو میں ہوا۔ اس مقصد کیلئے منہاج یوتھ لیگ نے شب و روز کی محنت کے بعد ہال کو میرون ڈسٹی پبلک اور رنگوں سے بہت خوبصورتی سے سجایا تھا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد تھے۔ تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک فرانس کے سابق صدر حاجی گلزار احمد، حاجی محمد اسلم، چودھری محمد سعید، چودھری ظفر اقبال، چودھری محمد اشرف، میر محمد ارشد، راؤ خلیل احمد نعیم چودھری اور صوفی نیاز کے علاوہ شرکاء کی ایک ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جو کہ مراکش کے قاری محمد انیس نے کی۔ اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ قاری طارق، عامر نعیم، محمد یاسین اور حنیف مغل نے مدح سرائی کی۔ منہاج القرآن کے جنرل سیکرٹری رانا فیصل علی قادری نے شرکاء کو تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ماہ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا الحمدللہ منہاج القرآن ہر سال کی طرح اس سال بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم پیدائش کو شایان شان طریقے سے منا رہی ہے یورپ بھر میں تمام مراکز پر محافل کا انتظام کیا گیا ہے۔ کل ہی مرکز سارسل میں ایک شاندار پروگرام کا نعقاد کیا گیا تھا اور آج علامہ حافظ اقبال اعظم پروگرام کی غرض سے اٹلی میں ہیں۔ آپ نے فرانس بھر سے آئے ہوئے سیاسی و مذہبی تنظیموں کے قائدین کو بھی خوش آمدید کہا۔

پروگرام کی نقابت کے فرائض شعلہ بیان مقرر قاری طاہر عباس نے ادا کیئے اور سارا ہال آقا علیہ السلام کے نعرے لگاتا رہا۔

سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے رب کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ایک بار پھر آقا علیہ السلام کے میلاد کا مقدس ماہ نصیب ہوا۔ اس مبارک ماہ میں ہمیں زیادہ سے زیادہ سعادتیں سمیٹنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔ آپ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازی عمری کی دعا کرتے  ہوئے کہا کہ جس نے دنیا کے کونے کونے میں کائنات کی سب سے بڑی نعمت میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شاندار انداز میں منانے کا اہتمام کیا۔

تقریب کے اختتام پر منہاج نعت کونسل نے درود و سلام کا منظر پیش کیا پروگرام کا باقاعدہ اختتام ضیافت میلاد سے ہو جس میں ایک بہت بڑے کیک کا انتظام حاجی محمد یعقوب کی طرف سے کیا گیا تھا۔ علامہ حافظ نذیر احمد نے مراکش کی مسجد کے امام کے ساتھ مل کر میلاد کا کیک کاٹا اور آپ نے امام صاحب کو المنہاج السوی کا تحفہ بھی دیا۔

پروگرام کے آخر میں ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ضیافت کے انتظامات میں سب نے محمد اعظم اور محمد عباس کی خدمات کو سراہا۔

رپورٹ : راؤ خلیل احمد (صدر منہاج میڈیا کونسل فرانس)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top