میٹرک اور ایف اے سے فارغ طلبہ کے لیے کالج آف شریعہ میں اسلامی تربیتی کورس 15 مئی کو شروع ہو گا۔

منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں میٹرک اور ایف اے کے امتحان کے بعد فارغ طلبہ کے لیے سالانہ تربیتی کورس کا پہلا مرحلہ 15 مئی 2009ء کو شروع ہو رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ ایک ماہ ہے۔ تربیتی کورس میں طلبہ کو اسلامی آداب زندگی، فن تقریر و نعت، بنیادی کمپوٹر کورس، تجوید و قرات، عربی بول چال، انگلش لینگوئج، بنیادی فقہی مسائل اور دیگر موضوعات پر مشتمل نصاب پڑھایا جائے گا۔ کورس کے اختتام پر طلبہ کو لاہور کے مختلف تفریحی مقامات کا ٹوور بھی کرایا جائے گا۔ کورس کے لیے ایڈوانس رجسٹریشن جاری ہے۔ خواہش مند طلبہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فون نمبر 5169120-042 اور 5176670-042 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کورس کا دوسرا مرحلہ یکم جون 2009ء کو شروع ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top