اٹلی میں منہاج القرآن مصالحتی کونسل کا قیام

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی میں منہاج مصالحتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اٹلی میں مصالحتی کونسل کے قیام کیلئے پہلا پروگرام 14 فروری 2009ء بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء ڈیزیو مرکز پر منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں فیملیز نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد سہیل نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے موجودہ حالات کے تناظر میں ایمان کو محفوظ رکھنے، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع دل میں روشن رکھنے اور والدین کی اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے بڑی جامع گفتگو بیان کی۔

ناظم منہاج القرآن مصالحتی کونسل یورپ اعجاز احمد وڑائچ نے ناروے میں مصالحتی کونسل کے کردار کے متعلق بریفنگ دی۔

بعد ازاں منہاج القرآن مصالحتی کونسل میں مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں سونپی گئیں جس میں ناظم کی ذمہ داری محمد اشرف کو سونپی گئی اور نائب ناظم کی ذمہ داری اٹالین ساتھی Loris Ermarcors کو دی گئی۔ اس ٹیم کو عملی طور پر کام شروع کرنے ساتھ ساتھ اگلی ٹیم کی تیاری کی ذمہ داری بھی دی گئی۔ اس اجتما ع میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کی گئی۔ اس کے علاوہ میلان میں پہلی دفعہ منہاج سسٹرز کے فورم کا بھی قیام عمل میں لایا گیا۔

منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے اگلا دورہ بریشیا کا کیا۔ اس پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری  کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کے بعد منہاج القرآن مصالحتی کونسل کے ناظم کی حیثیت سے حافظ ابورذرغفاری کی تعیناتی کی گئی اور اُن کو ایگزیکٹیو باڈی کے ساتھ مل کر باہمی مشاورت سے اپنی ٹیم تیار کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی اور دو ہفتوں کے اندر اس کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top