منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس، اہم تنظیمی امور پر گفتگو اور فیصلہ جات

مورخہ 19 اپریل 2009ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین کی صدارت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا، منہاج یوتھ لیگ اور اراکین شوریٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم تنظیمی امور پر گفت و شنید کے بعد آئندہ سہ ماہی کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی، بعد از تلاوت کلام مجید صدر منہاج یوتھ لیگ محمد عتیق نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ اس کے بعد سیکریٹری جنرل منہاج القرآن بارسلونا نوید احمد اندلسی نے پروجیکٹر کے ذریعے شرکاء کو اجلاس کے انعقاد کا مقصد اور ایجنڈے کی تفصیلات بتائیں۔

اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کے دونوں مراکز اور منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کے مالی امور پر گفتگو اور اہم فیصلہ جات کیے گئے۔ جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا کی رپورٹ ناظم مالیات محمد ارشد نے، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی رپورٹ چودھری پرویز اختر نے اور منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کی رپورٹ سیکریٹری جنرل بادالونا محمد عدنان نے پیش کی۔ شوریٰ کے اس اجلاس میں محمد اقبال چودھری نے منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کا تفصیلی تعارف کرایا اور مصالحتی کونسل کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ بھی بتائی۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق اور سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان نے نوجوانوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے شوریٰ کو اپنی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کے آخر میں محمد نواز کو مجلس شوریٰ کا ناظم مالیات مقرر کیا گیا۔ یاد رہے منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اگلا اجلاس 31 مئی کو ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top