تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کی پروفیسر راغب حسین نعیمی سے جا معہ نعیمیہ میں ملاقات

مورخہ: 15 جون 2009ء

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی دین اسلام اور وطن عزیز کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
شہید کا مشن جاری رہے گا اور خون رائیگاں نہیں جائے گا

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیرتحریک فیض الرحمان درانی اور قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں دیگر مرکزی قائدین کی جامعہ نعیمیہ میں پروفیسر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی اور ان کے والد ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی المناک شہادت پر ان سے اظہار تعزیت اور شہید کی قبر پرپھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ مرکزی قائدین میں شیخ الحدیث علامہ معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ڈاکٹرظہوراللہ الازہری، مولانا امداد اللہ نعیمی، مولانا عثمان سیالوی، پیر خلیل الرحمن چشتی، علامہ علی غضنفر کراروی، علامہ میر آصف اکبر، ڈاکٹر اصغر جاوید، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، علامہ ممتاز صدیقی، محمدعباس نقشبندی، علامہ فاروق حسن شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، شہزاد رسول، ساجد محمو دبھٹی، قاری محمد اسلم نوری اور ساجد گوندل بھی موجود تھے۔ بعد ازاں قائدین تحریک نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہید کی ملت اسلامیہ کے لیے ناقابل فراموش خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قائدین تحریک منہاج القرآن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نعیمی شہید عالم اسلام کا عظیم سرمایہ تھے۔ اسلام اور پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ظالم دہشت گردوں نے ایک درویش صفت عظیم المرتبت اور جید عالم دین کو شہید کیا ہے۔ ان کا مشن جاری رہے گا اور ان کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top