منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے زیراہتمام رد قادنیت کورس شروع

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 9 واں سالانہ رد قادنیت کورس شروع ہو گیا ہے۔ دارلعلوم نوریہ رضویہ بغدادی جامع مسجد گلبرگ فیصل آباد میں رد قادنیت کورس کا اہمتام کیا گیا ہے۔ پیر طریقت صاحبزادہ غلام نظام الدین جامی کی سرپرستی میں ہونے والے اس کورس میں ملک بھر سے نامور علماء و مشائخ شرکت کر رہے ہیں۔ اس کورس کا مقصد ختم نبوت کی تحریک کو فروغ دینا ہے۔ 6 روزہ رد قادنیت کورس میں ملک بھر سے ممتاز علماء کرام اور خطباء و وکلاء اظہار خیال کرتے ہیں۔

اس سال رد قادنیت کے اس کورس میں سرگودھا سے شیخ الحدیث علامہ مولانا محمد اشرف سیالوی خصوصی طور پرشرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی فضل کریم، شیخ الحدیث مظہراللہ سیالوی سیال شریف، علامہ محمد الیاس اعظمی، علامہ خان محمد قادری، علامہ شوکت علی قادری، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد الازھری، علامہ محمد جمیل قلندر، محمد دین چشتی، بدیع الزمان ایڈوکیٹ اور پروفیسر محمد جعفر قمر بھی خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

کورس کے شرکاء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جاتے ہیں اور ختم نبوت کے حوالے ان علمی لیچکرز کے نوٹس بھی تیار کروائے جاتے ہیں۔ کورس کے اختتام پر 6 دن مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو اسناد دی جاتی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top