نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس تنظیمی دورے پر جاپان پہنچ گئے

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس تنظیمی دورے پر جاپان کے شہر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ ٹوکیو کے ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے قائدین حافظ یعقوب مغل، محمد سلیم خان، شفقت محمود بٹ، ملک محمد فیصل اور فرقان احمد سمیت دیگر عہدیداران نے رانا محمد ادریس صاحب کا پرتپاک استقبال کیا۔ رانامحمد ادریس صاحب اپنے اس تنظیمی دورے میں مجلس شوریٰ جاپان کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اور جاپان کی ذیلی تنظیموں کی تنظیم نو کے اجلاسوں میں بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

ا س علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام منعقدہ معراج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top