مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کا دعوتی دورہ - منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس

مورخہ: 31 اگست 2009ء

مفتیء اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ان دنوں یورپ کے دعوتی و تربیتی دورے پر ہیں۔ آپ نے اس دورے میں مرکز منہاج القرآن فرانس میں جمہ کے اجتماع سے خطاب فرمایا۔ رمضان المبارک اور مفتی صاحب کی آمد کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس عظیم اجتماع میں ایک نیپالی ہندو نے آپ کے ہاتھ پہ اسلام قبول کیا، جس کا نیا نام محمد علی رکھا گیا۔ محمد علی ایک پاکستانی تاجر حاجی ملک گلزار حسین کے ہاں ملازمت کرتا ہے، جو اسلام کی تعلیمات اور حاجی گلزار کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف راغب ہوا۔

اس موقع پر سفیر یورپ علامہ حافظ نزیر احمد، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ اقبال اعظم، صدر شوریٰ چودھری محمد سعید، ناظم رانا فیصل علی قادری، صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو منہاج القرآن یورپ راؤ خلیل احمد کے علاوہ معزّین پیرس کی بڑی تعداد نے نو مسلم محمد علی کو دین فطرت میں شامل ہونے اور حاجی گلزار حسین کی کاوشوں پر مبارک باد دی۔

اے۔کے۔راؤ (پیرس)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top