ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسلام آباد میں وفاقی مذہبی امور حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام انتہاء پسندی اور ہر سطح کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے حامد سعید کاظمی کی جلد صحت یابی اور شہید ہونے والے گن مین اور محمد یونس ڈرائیور کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top