میلان، اٹلی میں لیلتہ القدر کا عظیم روحانی اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان، اٹلی کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عظیم الشان روحانی اجتماع ہوا۔ یہ اجتماع منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈیزیو، میلان میں منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد صلوٰۃ التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔ صلوٰۃ التسبیح کی جماعت حافظ محمد نعمان نے کرائی جبکہ قاری وقار احمد خطیب و امام اسلامک سنٹر نے حاضرین محفل سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس مبارک رات کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کی۔

خطاب کے بعد حافظ محمد نعمان نے ختم پڑھا اور حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس کے بعد قاری وقار احمد نے خصوسی دعا کروائی۔ یہ اجتماعی محفل تھی جبکہ انفرادی ذکر و نوافل کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس طرح یہ محفل پوری رات منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈیزیو اٹلی میں جاری رہی۔ اس محفل پاک میں خصوصی طور پر منہاج القرآن ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔ جس میں حاجی محمد اشرف، حاجی خالد محمود، حاجی محمد یونس، خوشحال خان، محمد یعقوب، چن نصیب، احمد جاوید اور رئیس انجم سمیت دیگر حاضرین نے خصوصی شرکت فرمائی۔

رپورٹ: سرمد جاوید، وقار احمد قادری (میلان، اٹلی)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top