حکومت کیر ی لوگر بل پر حقیقی قومی اتفاق رائے کے لیے اے پی سی طلب کرے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

جی ایچ کیو پر دہشت گردانہ حملہ ملکی سا لمیت کے خلاف سخت خطر ناک سازش ہے
دہشت گردانہ حملے کے خلاف کامیاب آپریشن پرپاک فوج مبارک باد کی مستحق ہے
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انوار اختر ایڈووکیٹ سے کینیڈا سے ٹیلی فونک گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ سے کینیڈا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ کیو پر دہشت گردانہ حملہ ملکی سا لمیت کے خلاف سخت خطر ناک سازش ہے۔ جی ایچ کیو پر دہشت گردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ جی ایچ کیو پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج مبارک باد کی مستحق ہے۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر اور جی ایچ کیو پر حملہ ملکی امن کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ پوری قوم اپنے اتحاد سے دہشت گردی کو شکست دے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں جرائم پیشہ افراد اور جرائم کے اڈوں کے خلاف آپریشن کیا جائے کیونکہ آبادیوں میں جرائم پیشہ افراد اور ان کے اڈے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردوں پر نگاہ رکھنے کے لیے چوکس ہو جائے کیونکہ دہشت گرد اپنے آپریشن سے پہلے شہر ی آبادیوں میں پنا ہ لیتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دفاعی اقدامات کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی راہ اپنائی جائے۔ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا جائزہ لے کر ان کے خاتمے پر توجہ دی جائے۔ جی ایچ کیو پر دہشت گردانہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب پور ی قوم کیر ی لوگر بل پر غور کر رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیری لوگر بل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو پیش نظر رکھ کر کیری لوگر بل کے مطابق پالیسی طے کرئے۔ حکومت کیری لوگر بل پر حقیقی قومی اتفاق رائے کے لیے اے پی سی (APC) طلب کرے۔ کیونکہ پارلیمنٹ پالیسی سازی کے لیے آیئنی ادارہ ہے مگر ممبران پارلیمنٹ اپنی جماعتوں کے سربراہان کے فیصلوں کے پابند ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل کی طرح آئی ایم ایف کو پوری قوم کو عذاب میں مبتلا کرنے والی سخت شرائط کا بھی جائزہ لیناچاہیے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top