پشاور یادگار چوک (مینا بازار) میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت، دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یادگار پشاور (مینا بازار) میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے صوبہ سرحد میں تحریک منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات، کارکنان اور وابستگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پشاور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو خون کا عطیہ دیں اور متاثرین کی امداد میں ترجیحی بنیادوں پر حصہ لیں۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Top