پیام اقبال کارواں

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام 9 نومبر یوم اقبال کے موقع پر لوگوں میں فکر اقبال سے شناسائی پیدا کرنے کیلئے ’’پیام اقبال کارواں‘‘ چلایا گیا۔ جس کی قیادت ایم ایس ایم، لاہور کے صدر حافظ رمضان نیازی نے کی۔ کارواں مرکز سے صبح 10 بجے لاہور کے مختلف ٹاؤنز کی طرف روانہ ہوا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساجد گوندل، نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور عاصم رشید، مرکزی ممبران موومنٹ کیبنٹ حافظ تجمل، حافظ عبدالغفار، مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی، امیر پنجاب احمد نواز انجم، سینئر نائب امیر لاہور محمد حنیف قادری، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن لاہور ڈاکٹر شبیر احمد اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ لاہور کے مختلف ٹاؤن سے ہوتا ہوا کارواں پریس کلب 12:30 بجے پہنچا جہاں پر طلبہ کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل موومنٹ ساجد گوندل اور امیر لاہور ارشاد احمد طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ ’’پیام اقبال کارواں‘‘ کا مقصد لوگوں میں اس شعور کو زندہ کرنا ہے کہ قومیں اپنے محسنوں کو بھلایا نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا جس کی تعبیر کا سہرہ قائداعظم محمد علی جناح کے سر ہے مگر پاکستان کی تکمیل کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آج کے اقبال کو پہچانیں اور اس کا ساتھ دے کر معاشرے کا مقدر بدلنے کیلئے آگے بڑھیں۔ صدر موومنٹ لاہور حافظ رمضان نیازی اور جنرل سیکرٹری لاہور عمران درویش نے کہا کہ آج کا نوجوان جب ملک پاکستان کی چاروں اطراف میں نظر دوڑاتا ہے تو اسے وہ پاکستان نظر نہیں آتا ہے جس کا خواب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے دیکھا تھا، آج ہمیں امن و محبت والے پاکستان کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔

سہ پہہ 3:30 بجے کارواں آزادی چوک پہنچا جہاں پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں مزار قائد پر بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
آخر میں صدر موومنٹ لاہور حافظ رمضان نیازی نے تحریک منہاج القرآن لاہور اور مختلف یونیورسٹیز اور ٹاؤنز کے طلبہ کو ’’پیام اقبال کارواں‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد عمران درویش

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top