موجودہ حالات ہم سے مشترکہ جدوجہد کا تقاضا کرتے ہیں : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

قوموں پر آنے والے کڑے حالات جذبہ ایثار کا مطالبہ کرتے ہیں
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی تنظیم نو کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی گفتگو

موجودہ حالات ہم سے مشترکہ جدوجہد کا تقاضا کرتے ہیں۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار ہو کر جانب منزل چلیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی تنظیم کی نو تقریب حلف برداری کے موقع پر نو منتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں پر آنے والے کڑے حالات جذبہ ایثار کا مطالبہ کرتے ہیں لہذا قوم کا ہر فرد اپنے آپ کو ایثار و قربانی کا پیکر بنائے اور پوری قوم یکجان ہو کر حالات کے سامنے سینہ سیپر ہو جائے تاکہ حالات بھی اپنا رخ موڑنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی نو منتخب عہدیداران عائشہ شبیر (صدر)، طاہرہ فردوس (ناظمہ)، زریں لطیف (نائب ناظمہ)، عائشہ شفیق (آرگنائزر حلقہ درود)، آصفہ عظیم (ناظمہ تربیت) اور ثمینہ سیلم قادری (ناظمہ دعوت) سے حلف لیا اور خصوصی مبارکباد دی۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top