این آر او کو کالعدم قرار دینے کے تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ مبارکباد کی مستحق ہے : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

سپریم کورٹ کے فیصلے نے کرپشن کے دروازے بند کر دیئے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گفتگو

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ فیصلے کو یقینا قوم کی تائید حاصل ہوگی اور اس سے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کے قانونی و عدالتی ڈھانچے کو بچا لیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی روح کے مطابق ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کینیڈا سے پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمان درانی اور سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ سے این آر او کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے کرپشن کے دروازے بند کر دئیے ہیں۔ حکومت سپریم کو رٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروائے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ عدالتوں میں NRO کے تحت مراعات کے مقدمات کی بھر مار سے قانونی و عدالتی ڈھانچہ خطرے کا شکار تھا۔ این آر او (NRO) کو کالعدم قرار دینے کے تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔ سپریم کورٹ نے امتیازی قانون کو ختم کر کے قوم کے مطالبہ کی ترجمانی کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top