محرم الحرام میں علماء، اتحاد، محبت اور رواداری و یگانگت کو فروغ دیں : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

عدلیہ کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ آزاد عدلیہ ہی عدل و انصاف کے میزان کو قائم رکھ سکتی ہے
گیس کی لوڈشیڈنگ نئے سال کے تحفے کے طور پر عوام کے استقبال کے لیے تیار ہے
ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن کی بیرون ملک روانگی سے قبل سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی گزشتہ روز انگلینڈ، فرانس، ہالینڈ، ناروے، ڈنمارک اور دیگر یورپین ممالک کے دو ماہ کے تنظیمی دورے کے لیے روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل ان کی زیر صدارت تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہر پاکستانی کے لیے لازم ہے۔ آزاد عدلیہ ہی عدل و انصاف کے میزان کو قائم رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان محاذ آرائی اور نورا کشتی چھوڑ کر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے عوام، حکومت اور موثر شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں عدم تحفظ کے شدید احساس میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ اس سے نجات کے لیے ہر طبقہ ہائے فکر سے موثر افراد کو آگئے بڑھنا ہوگا تاکہ ملک میں خوف و ہراس کی فضا کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ اور قیام امن حکومت کی اولین کی ترجیح ہونا چاہیے اور اس مقصد کے لیے حکمرانوں کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گئے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی عدم دستیابی نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نئے سال کے تحفہ کے طور پر عوام کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت ڈیم بنانے کے حوالے سے فوری کام کا آغاز کرئے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ محرم الحرام میں علماء، اتحاد، محبت اور رواداری و یگانگت کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا جہاد اور قربانی انسانیت کے لیے امن و سلامتی کا پیغام ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ملک میں اگر صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ احتساب کا نظام منظم کر دیا جائے توملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک شدید ترین بحران اور نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ ہم سب کو ملک کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگ۔ سنٹرل ورکنگ کے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے سنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی اور رانا فاروق محمود بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top