منہاج القران دیزیو، اٹلی کے زیرانتظام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

مورخہ 27 دسمبر 2009ء 10 محرم الحرام بروز اتوار بعد نماز ظہر مشنری ساوریانی ہال میں عظیم الشان شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت میاں سرفراز احمد نے کی۔ کانفرنس میں حاجی محمد خالد صدر تحریک منہاج القرآن دیز یو، حاجی محمد یونس، محمد نصیر، محمد عقیل، چن نصیب، محمد خوشحال، محمد عمران، سرمد جاوید، محمد یعقوب اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں کے علاوہ گرد و نواح سے مرد و خوا تین، بچوں اور نواجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل پاک کا آ غاز تلاوت قرآن مجید سے ہو ا، جس کی سعادت صوفی امانت علی صدیقی نے حاصل کی۔ محفل پاک کی نقابت کے فرائض چن نصیب ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ سر انجام دیئے۔ اس کے بعد بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ نعت خوانی کے ساتھ ساتھ اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے حضور منقبت شریف بھی پیش کی گئی۔ مشہور نعت خوانوں میں ملک محمد اصغر، ارشد اویسی، حافظ محمد وحید، محمد خوشحال خان، محمد وحید اشرف اور محمد یعقوب نے بارگاہ رسا لت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

منہاج القرآن دیزیو سنٹر کے امام علامہ وقار احمد نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر 45 منٹ کا خطاب کیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ آج ہم سب کو امام حسین علیہ السلام کے کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اور خواتین کو سیدہ کائنات فاطمۃ الزاہرہ سلام اللہ علیھا کے کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ایسی مائیں پیدا ہو جائیں جو سیرت سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کو اپنا لیں تو ان کے بطن سے پیدا ہونے والے بچے حسن اور حسین علیھم السلام کے غلام ہونگے۔

محفل پاک کے شرکاء کو 10 محرم کے روزہ کی افطاری بھی کراوائی گئی، اس کے بعد ختم پاک پڑھا گیا۔ ختم پاک کے اختتام پر ملک و قوم کی تر قی کے لیے دعا کی گئی۔ اور حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا، اس طرح محفل اختتام پزیر ہوئی۔

رپورٹ: محمد یعقوب، سرمد جا وید

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top