منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی کراچی میں عاشورہ کے مرکزی جلوس پر خود کش حملہ کی پر زور مذمت

28 دسمبر 2009ء منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے محمد انعام الحق نے اپنے ایک بیان میں کراچی ایم اے جناح روڈ پر عاشورہ کے مرکزی جلوس پر خود کش حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور اسلام کے دشمن جنہوں نے بھارت کی طرح 62 سال گزرنے کے بعد بھی ’’پاکستان‘‘ کو تسلیم نہیں کیا۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کے اندر طرح طرح کے مسائل پیدا کر ر ہے ہیں اور یہ طبقہ پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام اور دہشت گرد ثابت کرنا چاہتا ہے۔ یزیدی ٹولہ پاکستان کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ حسینیت اور یزیدیت کی جنگ ازل سے جاری ہے اور بالآخر فتح حق سچ اور حسینیت کی ہو گی واقعہ کربلا اس بات کا ثبوت ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے باوجود ان کا نام قیامت تک زندہ رہے گا۔ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے کٹھن مراحل سے گزر رہا ہے، پاکستان اور دنیا بھر میں مذہبی، سیاسی اور سماجی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر قیام پاکستان کا جذبہ عوام میں پیدا کر کے ان مسائل کا حل نکل سکتا ہے، میڈیا اور سول سوسائٹی کو بھی اس موقع پر اپنا فرض ادا کرتے ہوئے لسانیت، مذہبی اور سیاسی فرقہ بندی سے بالاتر ہو کرقوم کو متحد کرنا چاہئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top