منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام نیو ائیر کی رات

گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج یوتھ لیگ سپین (بارسلونا) کے زیرِ اہتمام 31 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء (رات 30 : 8 بجے) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا جائے گا، اس سال یہ رات "شب التجاء" کے نام سے منائی جائے گی۔ پروگرام میں محفل حسن نعت اور نماز تسبیح کی ادائیگی بھی شامل ہو گی۔

تقریب سے علامہ عبد الرشید شریفی، علامہ محمد عابد نقشبندی، علامہ محمد عرفان رضا اور محمد اقبال چوہدری خطاب کریں گے، رات 12 بجے نئے سال کا آغاز درود و سلام سے کیا جائے گا۔ محفل حسن نعت میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔ اہل بارسلونا کو محفل میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ محفل کے اختتام پر لنگر کا انتظام ہو گا۔

یاد رہے کہ ہر سال 31 دسمبر کو منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ مسلمانوں کو نئے سال کی رات یورپ کے روائتی طریقے سے منانے کا نعم البدل فراہم کیا جائے اور اس طرح وہ کسی اور جگہ پر جانے کی بجائے اللہ کے گھر میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے نئے سال کا آغاز کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top