تحریک منہاج القرآن (دیزیو) اٹلی کے زیر انتظام جمعۃ المبارک کا عظیم الشان اجتماع

تحریک منہاج القرآن (دیزیو) اٹلی کے زیر انتظام جمعۃ المبارک کا عظیم الشان اجتماع یکم جنوری 2010ء کو مشنری ساوریانی ہال میں منعقد ہوا جس میں دور و نزدیک سے 1500 کے قریب افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد اجتماعی طور پر قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا۔

علامہ وقار احمد نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر تقریبا 50 منٹ خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے تربیت کے ساتھ سیدنا علی اکبر علیہ السلام، سیدنا قاسم علیہ السلام اور سیدنا علی اصغر علیہ السلام کے کردار کو واضح کیا۔ انہوں نے گفتگو کے آخر پر امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس عظیم الشان اجتماع کی خوش آئند بات یہ تھی کہ تمام مشنری ساوریانی ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ باہر سبزہ زار میں بھی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کی۔

نماز جمعہ کے اختتام پر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ علامہ وقار احمد نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ پروگرام کے انتظامات مکمل کرنے میں حاجی خالد محمود، حاجی محمد سرفراز، حاجی محمد یونس، محمد خوشحال، رئیس انجم، ملک فیروز اور دیگر دوست شامل تھے۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top