معلمین کے ليے 10 روزہ عرفان القرآن کورس

تحريک منہاج القرآن کے مرکزي سيکرٹريٹ لاہور ميں معلمين کے ليے 10 روزہ عرفان القرآن کا انعقاد کيا گيا۔ نظامت دعوت کے زيراہتمام يہ کورس 21 دسمبر سے 30 دسمبر 2009ء تک منعقد ہوا۔ معلمين کي ٹريننگ کے سلسلہ ميں يہ چھٹا کورس تھا۔ جس ميں ملک بھر سے منتخب 35 معلمين نے شرکت کي۔ کورس ميں منہاج القرآن کي نظامت دعوت کي طرف سے قاري سعيد رضا بغدادي اور ديگر سکالرز نے معلمين کو ليکچرز دئيے۔

30 دسمبر 2009 کو معلمين کے اعزاز ميں خصوصي تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کي۔ قائدين نے کورس مکمل کرنے والے شرکاء ميں اسناد بھي تقسيم کيں۔

تحريک منہاج القرآن کے زيراہتمام ملک بھر ميں جاري رہنے والے عرفان القرآن کورس ميں علم التجوید، ترجمہ القرآن، تفسیر القرآن، قرآنی گرائمر، احادیث مبارکہ، فقہی مسائل اور مسنون نبوی دعائیں بھي شامل ہيں۔ اس کورس کي خصوصيت يہ ہے کہ عامہ الناس اور خصوصاً پڑھے لکھے افراد ميں اسے متعارف کرايا گيا ہے۔

کورس کی تدریس کا خصوصی پہلو یہ بھي ہے کہ اس کو نہایت آسان فہم اور جدید سائنٹیفک طریقہ سے پڑھایا جاتا ہے۔ تحريک منہاج القرآن کے پليٹ فارم سے اس وقت عرفان القرآن کورس کا جال پورے ملک میں پھیلتا جا رہا ہے جبکہ اس کي کلاسسز کی تعداد 105 ہو چکی ہے۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top