وذڈم لائرز فورم کے جملہ عہدیداران کا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

وذڈم لائرز فورم کے چیئرمین امتیاز چوہدری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں نوجوان وکلاء نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، بدیع الزمان ایڈووکیٹ، محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ، حافظ آصف اصغر ایڈووکیٹ، سعید الحسن ایڈووکیٹ، چوہدری اشتیاق ایڈووکیٹ، طارق مخدومی ایڈووکیٹ، محبوب چوہدری ایڈووکیٹ، حافظ ناصرایڈووکیٹ اور دیگر ایڈووکیٹس نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین قائمقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم اجتماعات جواد حامد اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انواراختر ایڈووکیٹ نے تحریک منہاج القرآن کے جملہ شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ نوجوان وکلاء نے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قومی و بین الاقوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top