دار المصطفی یمن کے منتظم اعلیٰ شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ کی منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک آمد

خضر موت یمن کے عظیم روحانی خانوادے کے فرزند، عظیم سکالر، دار المصطفی کے منتظم اعلی حضرت شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ اپنے دس رفقاء کے ساتھ مورخہ 25 جنوری 2010 بروز سوموار کو منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کے ویلبی مرکز پر تشریف لائے۔ مرکز پہنچنے پر NEC منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداران، منہاج سکالرز فورم کے سکالرز اور مسلم یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ کا پرتباک استقبال کیا۔ ان کے اعزاز میں ایک مختصر محفل نعت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قاری ظہیر احمد اور منہاج نعت کونسل کے نوجوانوں نے درود پاک اور قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک سید محمود شاہ نے ڈنمارک کی تنظیم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا۔ مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محمد بلال اپل اور ترجمان و ناظم دعوت و تربیت قیصر نجیب نے مہمانوں کو ادارہ ھذا کا وزٹ کروایا۔ اور شیخ الاسلام کی عربی زبان میں لکھی گئی تصانیف اور المنہاج السوی کا تحفہ پیش کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو شیخ الاسلام کی عالمی سطح پر علمی، ادبی، نظریاتی، روحانی اور فکری کاوشوں بارے بھی آگاہ کیا۔

معزز مہمان شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ نے بھی اپنی چند تصانیف کا تحفہ ادارہ کی لائبریری کے لیے پیش کیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا اور تحریک منہاج القرآن کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور جملہ رفقاء و اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top