شیخ الاسلام کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر آج اندرون و بیرون ممالک میں تحریک منہاج القرآن کے سینٹرز پر کیک کاٹے جائیں گئے

جیلوں میں کھانا تقسیم، مرکزی سطح پر درجنوں بکروں کا صدقہ دیا جائے گا، شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہداسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ دنیا کے پانچوں براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔ یورپ، برطانیہ، خلیج، امریکہ، نارتھ امریکہ، افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے 100 سے زائد ممالک اور ملک بھر کے اندر یونین کونسل سطح تک تنظیمات کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کارکن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریبات کے کیک کاٹیں گے۔ اندرون و بیرون ملک لاکھوں کارکن 19 فروری کا آغاز دعائیہ محافل اور شکرانے کے نوافل سے کریں گے۔ سینکڑوں کارکن ملک کی مختلف جیلوں کے قیدیوں میں کھانا تقسیم کریں گے۔ مرکزی سطح پر ماڈل ٹاؤن میں درجنوں بکروں کا صدقہ دیا جائیگا۔ مرکز ی قائدین منہاج یونیورسٹی (بغداد ٹاؤن ٹاؤنشپ) کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے اور شیخ الاسلام کی دینی، علمی اور تجدیدی خدمات کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 19 فروری کا دن لاکھوں کارکنوں کیلئے تجدید وفا کا دن ہے کہ وہ اس عظیم قیادت کی رہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کریں گے۔ میاں زاہد اسلام کے مطابق ملت اسلامیہ کے کروڑوں مسلمان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، روحانی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا عالم گیر پھیلاؤ اور اس کی موثریت اس بات کی گواہ ہے کہ 30 سال کے قلیل عرصہ میں تحریک منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے او ریہ سب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تاریخ ساز شخصیت کی بدولت ہے۔ آج دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں کارکن عہد کریں گے کہ ہم عظیم قائد کی عظیم فکر کے امین بن کر ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top