قائد ڈے پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کا بلڈ کیمپ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بلڈ کیمپ میں خون کے عطیات دے کر قائد ڈے منایا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام مقامی ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمر کی نسبت سے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔

کیمپ میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ بلڈ کیمپ کے آرگنائزر محمد سہیل عباسی نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کے احسان فراموش ہیں، جن کی زندگی میں لوگ انہیں کے کارناموں کا اعتراف نہیں کرتے۔ دوسری جانب ان کی زندگی کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہزاروں دروس قرآن اور سماجی و تعلیمی شعبہ میں ملک و ملت کے لئے ان کی عظیم خدمات ہیں۔ جس کا اعتراف نہ کرنا علمی حسد اور کنجوسی ہوگا۔ اس سلسلے میں آج یوتھ لیگ نے بلڈ کیمپ لگا کر منفرد طریقے سے شیخ الاسلام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آج نوجوان اپنے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہیں جس کی ایک مثال آج کا بلڈ ڈونیشن کیمپ ہے۔

دریں اثناء منہاج القرآن یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں قائد ڈے پر بلڈ کیمپس لگائے گئے جہاں نوجوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top