منہاج یونیورسٹی کے ہفتہ تقریبات کا اردو مباحثہ سے اختتام

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کا اختتام 11 فروری 2010ء کو اردو مباحثہ سے ہوا۔ جس کا موضوع ’’الیکٹرانک میڈیا باعث رحمت ہے‘‘ تھا۔ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ہفتہ تقریبات کے آخری پروگرام کی صدارت منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔

پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے ہارون آباد شوکت محمود بسرا، معروف اداکار عثمان پیرزادہ، جیو ٹی وی کے پروگرام ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ کے میزبان سہیل وڑائچ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز ضیاء الرحمٰن امجد، معروف دانشور و نقاد ڈاکٹر شبیہ الحسن، ٹی وی آرٹسٹ عاصم بخاری، چیف ایڈیٹر روزنامہ معاشرت رانا مشتاق، نعمان علی قاسم، جیو ٹی وی کے پروڈیوسر کوکب سامی اور الیکڑانک میڈیا سے دیگر معزز مہمانوں نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

امیر تحریک منہاج القرآن مسکین فیض الرحمن درانی، نائب امیر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، وی سی منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر علی محمد، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ظہو اللہ الازہری، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفرچشتی، رانا محمد ادریس، سہیل رضا، جواد حامد، ثنا اللہ چودھری، اشرف خان، ڈاکٹر عنایت علی بھٹی، علی احمد اور نگران بزم منہاج عبدالقدوس درانی بھی پروگرام میں موجود تھے۔

کالج آف شریعہ کے معزز اساتذہ کرام میں ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری، محمد الیاس اعظمی، ممتاز الحسن باروی، صاحبزادہ عتیق احمد حیدر، محمد عباس نقشبندی، شبیر احمد جامی، سید افتخار حسین شاہ، رانا محمد اکرم قادری، غلام مجتبیٰ طاہر، صابر حسین نقشبندی، ظفر اقبال، قاری اللہ بخش جاوید، قاری اللہ بخش نقشبندی، مراد علی دانش، مجیب الرحمن، محمد کاشف بھٹی، محمد اجمل خان، حافظ خرم شہزاد (سابق صدر بزم منہاج)، رشید احمد بھٹی، محمد منیر، عمر حیات اور دیگر نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری حسنین فرید نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری عنصر علی قادری نے پڑھی۔ مباحثہ میں پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے 50 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

مباحثہ میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور محمد عمیر جھنگوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی کی مس انیسہ نے دوسری اور جامعہ پنجاب ہی کے سلمان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مباحثہ میں جیوری کے فرائض ریڈیو پاکستان لاہور کے سینئر پروڈیوسر، میزبان ابصار عبدالعلی، اعظم نوری اور طاہر بغدادی نے سرانجام دیئے۔

پوزیشن ہورلڈر طلبہ میں سے کالج آف شریعہ نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے اپنی پوزیشن پنجاب لاء کالج لاہور کی سدرہ اکرم کو دے دی۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے رائے دینے کا حق فرشتوں کو دیا۔ اگر وہ چاہتا تو کوئی بھی اس کے سامنے رائے نہ دے سکتا لیکن اللہ نے آدم کی تخلیق پر اظہار رائے کا حق فرشتوں کو دیا، جبکہ اس کی مخالفت کا حق شیطان کو دیکر اپنی سنت بنا دیا۔ اس طرح کسی بھی شے کا رحمت ہونا یا زحمت ہونا اس کے لیے پیمانے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شے جدت کے حصول پر کاربند ہو زحمت نہیں ہوا کرتی۔ میڈیا آج اپنے اظہار رائے کی آزادی کی وجہ سے زندہ ہے۔ آزاد اور غیر جانبدار میڈیا ملک و قوم کے لیے رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مظلوم، مقتول اور بیوہ کی زبان بن جائے۔ اگر ایسا ہو جائے تو معاشرے سے احساس محرومی کا خاتمہ ہو جائے۔ آخر پر انہوں نے پیغام دیا کہ نوجوان نسل آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے کیونکہ وہ اس ملک کا سرمایہ ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے ہارون آباد شوکت احمد بسراء نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی ملک میں جدید اور قدیم علوم کا بہترین اور حسین امتزاج ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یہ ادارہ قائم کر کے قوم کو تعلیمی حوالے سے رول ماڈل دیا ہے، جس کو پاکستان میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے دور کی نمایاں شخصیت ہیں۔ آپ نے جو علم کی شمع جلائی ہے وہ پنجاب کو ہی روشن نہیں کر رہی بلکہ پورے پاکستان کو روشن کر رہی ہے اور ان شاء اللہ روشن کرتی رہے گی۔ میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج میڈیا آزاد اور غیر جانبدارانہ رویہ اپنائے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پی ٹی وی لاہور کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز ضیاء الرحمٰن امجد نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا دو دھاری تلوار ہے۔ ایک بٹن دبانے سے پوری دنیا کا نقشہ اور کلچر آپ کے سامنے آ جاتا ہے۔ اس وقت قوم کی ترقی میں الیکٹرانک میڈیا بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ میڈیا کا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ٹی وی پر پہلا انٹرویو کیا۔

تقریب سے سہیل وڑائچ، ڈاکٹر شبیہ الحسن، معروف ٹی وی آرٹسٹ عثمان پیر زادہ، امیر تحریک منہاج القرآن مسکین فیض الرحمن درانی، وی سی منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر علی محمد، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری نے بھی خطاب کیا۔

آخر پر صدر بزم منہاج حافظ شکیل اکرم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی انتظامیہ میں صدر میڈیا کمیٹی واحد نعیم مغل، سید مدثر محی الدین، محسن کمال تارڑ، حافظ محبوب عالم سعیدی، سعید خان، یامین مصطفوی، عاصم الیاس، ذوالقرنین نواز، اصغر علی رضوی، رضائے مصطفیٰ، حافظ نصیر الدین چشتی، عمیر وقاص، محمد منہاج الدین، محمد نفیس علی، نفیس الحسن، مظہر علی شاہ اور بزم منہاج کے ممبران شامل تھے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض واجد نعیم مغل اور عدنان وحید قاسمی نے ادا کیے۔ پروگرام کا اختتام مفتی عبدالقیوم خان ہزاوری کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ : واحد نعیم مغل (صدر میڈیا کمیٹی)
معاون : عاصم الیاس

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top