امت مسلمہ کے مسائل کا حل اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مضمر ہے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 01 مارچ 2010ء

متعلقہ پریس یلیز کو روزنامہ اوصاف میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

لندن (پ ر) امت مسلمہ اپنی صورت و سیرت کو اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نمونہ میں ڈھال لے۔ تکلیف و آفات امت کا پیچھا چھوڑ دیں گے۔ سیاسی بازی گری نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا ہے اگر ہم نے اپنے طور طریقے کو نہ بدلا تو تباہی و بربادی سے بچنا مشکل ہو جائیگا۔ آج پاکستان آفات میں گرا ہوا ہے ہر طرف بے سکونی، بے چینی، بدامنی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ پاکستانی عوام اور حکمران اپنی طبیعتوں کو بدلیں اور سجدہ ریزی سے اپنے مالک اور خالق کو منانے کی جدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے زیر اہتمام 26 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان میں عوام کے جم غفیر سے ادارہ منہاج القرآن لندن سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ براہ راست خطاب نجی ٹی وے چینلوں اور انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا گیا جس میں پاکستان اور عالم عرب سمیت دنیا بھر کے علماء و سکالرز اور قراء حضرات نے بارگاہ سرور کونین میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر قادری نے لفظ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باطنی معانی کے موضوع پر جدید سائنسی علوم کی تحقیق کی روشنی میں تقریبا دو گھنٹے خطاب کیا انہوں نے انسانی جسم کی ظاہری و باطنی ساخت کی مثال کو جدیدی طبی تفصیلات کے ذریعے بعض عضو کاتفصیلی ذکر کیا اور ان کے باطنی مندرجات پر سیر حاصل روشنی ڈالی بعد ازاں اس تمہید کو آگے بڑھاتے ہوئے لفظ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حروف کو انفرادی طور پر عربی و اردو گرائمر کے پیرائے میں معانی کے رنگ میں ڈھالا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بتایا کہ جیسے پانی کا لفظ کو کاغذ پر لکھنے سے کاغذ گھیلا نہیں ہوتا لیکن پانی گرانے سے کاغذ گیلا ہو جاتا ہے اور انسانی خون بظاہر سرخ رنگ کا ایک ماہ ہے لیکن جب لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے جاتا ہے تو اس میں کئی کئی مرکبات کا آمیزہ ہوتا ہے اور اس بارے میں موجود تفصیلات کو ننگی آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ جب خون کے باطن میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے تو وہ بگاڑ دراصل بیماری کا باعث بنتا ہے نہ کہ خون کی ظاہری حالت ہمیشہ ظاہر کو موت ہوتی ہے اور باطن زندگی کی علامت ہوتی ہے۔ اس کی مثال انہوں نے ڈی این اے ٹیسٹ کی مثال سے دی جو کہ لاکھوں سال کے بعد بھی ساخت اور خدوخال کا پتہ دے دیتی ہے انہوں نے کہا کہ کائناٹ کی تمام صورتوں کی صورت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی ہے اور کائنات میں چھپی ہر شے کی اصل روح محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ وجود محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کے دوران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ کوئی شے ظاہر و باطن کے معارف سے خالی نہیں ہے ہر وجود کی دو حالتیں ہیں لطیف اور کشیف، انہوں نے کشیف کو جسم اور لطیف کو روح سے تشبیع دیتے ہوئے کہا کہ فیض کا چشمہ جسم نہیں بلکہ روح ہے اور روح کے اثر سے جسم بھی فیض یاب ہو جاتا ہے۔ فیض کا منبع و چشمہ وجود لطیف (روح) ہے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجود بشری کی آمد کی رات ہے وجود لطیف کی نہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لفظ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حروف، ترتیب اور اعراب کی توجیع تفصیلی علمی انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زیر نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ شان و مقام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زیر کیسے رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلمان آج غربت، بیروزگاری، اقربا پروری، رشوت ستانی، عدم مساوات اور قتل و غارت کا شکار ہیں ان تمام مسائل و تکالیف کا حل درمصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وابستگی میں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا پٹہ گلوں میں ڈال کر اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسل سے اللہ تعالیٰ سے اجتماعی توبہ کریں اور آقا نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اقدس اور سنت اقدس کو اپنی ز ندگیوں کا مقصد و محور بنالیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آخر میں درود و سلام کے بعد امت مسلمہ کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کیلئے رقت آمیز دعا کرائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top