جیو نیوز: طاہر القادری کے مطالبات عوامی آواز ہیں، تسلیم کئے جائیں، الطاف حسین

January 14, 2013

لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیش کردہ تمام مطالبات پاکستان کے عوام کی آواز ہیں، لہٰذا ان مطالبات کو فی الفورتسلیم کیا جائے اور لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں، ایم کیو ایم ملک کے نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حکومت نے سانحہ کوئٹہ سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جس طرح تاخیرکی اس طرح ڈاکٹر طاہر القادری کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں، اسی میں جمہوریت کی فلاح و بقاء ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جائز مطالبات ماننے میں تاخیر کرکے فضاء مزید خراب نہ کی جائے، اگر تاخیری حربے استعمال کئے گئے اور لانگ مارچ کی راہ میں رکاوٹ کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو کہیں ایسانہ ہوکہ یہ لانگ مارچ کوئٹہ کی طرح ملک گیر احتجاج کی شکل اختیار کرلے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے اور وہ ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

Source : http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=83784

Comments

Search

Ijazat Chains of Authority
Top