سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریدِ ملّتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز کے ساتھ طویل دورانیہ پر مشتمل اہم میٹنگ کی، جس میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے نئی تکمیل شدہ کتب پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے نئی کتب کی جلد اور معیاری طباعت کے بارے میں تفصیلی ہدایات فرمائیں، تاکہ نئی کتب کو جلد از جلد زیورِ طباعت سے آراستہ کرکے عوام الناس اور علمی و ادبی اور مذہبی حلقوں تک پہنچایا جائے۔
جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصیٰ میں خواتین کے لیے درس قرآن کی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی صدر محترمہ عظمیٰ طارق نے خطاب کیا۔ درس قرآن کی نشست کی صدارت محترمہ صفیہ نے کی، منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی سیکرٹری جنرل محترمہ جویریہ سجاد نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں کوبلنز و گردونواح سے خواتین کی بڑی تعداد اور فیملیز شریک ہوئیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیجا سکولن میں عید مِلن پارٹی منعقد کی جس میں سفارتخانہ پاکستان سویڈن ڈپٹی ہیڈ مشن عبدالرازق تنبو مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی کی سیاسی و سماجی مذہبی صحافی برادری نے اپنی فیمیلز سمیت بھرپور شرکت کی۔ عید ملن میلے میں کھانے کے سٹالز، سویٹ، ریڈی میڈ کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر فیملیز سمیت خاص طور پر بچوں نے بھی پاکستان کے ثقافتی رنگوں کا خوب لطف اٹھایا۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد گلزارکی رہائش گاہ پورٹ لیش میں ماہانہ درود و سلام و ذکرونعت کی ایک روحانی محفل کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں نائب امیر تحریک آئرلینڈ علامہ افضال چوہدری،نعیم اقبال،محمد یوسف،ڈاکٹر محمد گلزار،حافظ نعیم چوہدری،جنید خالد،محی الدین،وسیم بٹ جبکہ بچوں میں عیسیٰ نعیم اقبال اور احمد رضا شامل تھے۔ محفل کا آغاز حافظ نعیم چوہدری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جنید خالد،ڈاکٹر محمد گلزار اور احمد رضا نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ جس سے حاضرین محفل پر کیف و سرور اور روحانی کیفیت طاری رہی جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.